جرائم و حادثات

بیوی کو طلاق دے کرشادی کا وعدہ۔جنسی خواہش کی تکمیل کے بعد دھوکہ

حیدرآباد: شادی شدہ ہونے کی بات چھپا کرایک نوجوان نے حیدرآباد میں ایک لڑکی کو شادی کے نام پردھوکہ دیتے ہوئے اس کا جنسی استحصال کیا۔ تفصیلات کے مطابق جوبلی ہلزعلاقہ کی ایک فارمیسی کے ملازم کونڈا بابوکی پہلے سے شادی ہوچکی ہے۔ اس کی ملاقات ایک لڑکی سے ہوئی اس نے شادی کی بات اس سے چھپائے رکھی اوراس سے شادی کا وعدہ کیا۔ لڑکی کو جب معلوم پڑ گیا کہ وہ شادی شدہ ہے تو اس نے بیوی کو طلاق دے کرشادی کا وعدہ کیا لیکن جنسی استحصال کے بعد وہ اپنے وعدہ سے مکرگیا۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے اس کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button