جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ساس نے داماد کا قتل کردیا۔ بیٹی کو ہراساں کرنے پرانتہائی اقدام

رنگاریڈی: بیٹی کو ہراساں کرنے پرایک خاتون نے اپنے داماد کو قتل کردیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے پہاڑی شریف علاقہ میں پیش آیا۔ 30 سالہ کرشنا نامی شخص کی 25 اگست کو مشتبہ حالت میں موت ہوگئی تھی۔ اس کی بیوی نے پولیس کو یہ بتایا تھا کہ کثرت مئے نوشی سے اس کے شوہرکی موت ہوئی ہے۔ پولیس کو اس معاملہ کی چھان بین کے دوران پتہ چلا کہ اس کی موت شراب پنے سے نہیں ہوئی بلکہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ 24 اگست کو کرشنا نے حالت نشہ میں اپنی بیوی کو پیٹ دیا اوروہ اسے مسلسل ہراساں کررہا تھا جس سے تنگ آکراس کی ساس نے اوڑھنی سے اسکا گلا گھونٹ کرقتل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button