جرائم و حادثات

سیلفی لینے کے دوران عاشق معشوق کی موت

اننت پور: ریاست آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں ایک جوڑے کی سیلفی لینے کے دوران موت ہوگئی۔ ضلع کے موضع کتہ چیدولہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان امرناتھ اور اننت پور پرکاش‌نگر کی رامانجنما ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ نوجوان جو میستری پیشہ بتایا گیا ہے اسکے دوست نے ان دونوں کو سنکرانتی کے موقع پر دعوت دی۔وہ دونوں اس کے گھر سے واپسی کے دوران راستہ میں ایک نہر کے پاس رک کر سیلفی لے رہے تھے کہ اچانک لڑکی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پانی میں گرپڑی اسے بچانے کی کوشش میں نوجوان نے بھی پانی میں چھلانگ لگادی اور وہ دونوں غرق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button