بہن کو ستارہا تھا بہنوائی۔ نسبتی برادرنے کردیا قتل

ناگرکرنول: بہن کو ہراساں کرنے پرایک نوجوان نے دوست کے ساتھ ملکراپنے بہوائی کاقتل کردیا۔ یہ واردات ضلع ناگرکرنول میں پیش آئی۔ بالمورمنڈل کے کونڈا ریڈی پلی سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ ملیا کا ہردن اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ بہنوائی کی ان حرکتوں پربرہم نوجوان گنیش نے اپنے بہنوائی پردوست کے ساتھ حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اسے علاج کیلئے حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔