جرائم و حادثات

حیدرآباد میں پراسراردھماکہ، خاتون ہلاک

حیدرآباد: حیدرآباد میں کل رات پراسراردھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ دولا پلی علاقہ کے ایک فنکشن ہال میں لکشمی نامی 27 سالہ خاتون کافی دنوں سے بند پڑے ڈبہ کو صاف کرنے کی کوشش میں تھی کہ اچانک دھماکہ ہوا جس کی وجہہ سے خاتون کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ دھماکہ کے ساتھ ہی افراتفری مچ گئی۔ دنڈیگل پولیس فوری مقام واقع پرپہنچ گئی اوردھماکہ کیسے ہوا اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ ڈبہ میں کیمکل تھا جس کی وجہہ سے دھماکہ ہوا۔ پولیس اس واقع کی جامع تحقیقات کرررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button