موٹرسائیکلوں سے پٹرول کی چوری۔پٹرول کی قیمت میں اضافہ کا اثر!

نظام آباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ میں بائیکس سے پٹرول کی چوری کی واردات پیش آئی۔پٹرول پمپ کے پاس ٹہرائی گئی ٹووہیلرگاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان میں سے پٹرول کی چوری کی گئی۔ چوری کا یہ منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔اس فوٹیج میں جو، رات کا ہے، میں دکھایاگیا ہے کہ دونوجوان ایک پٹرول پمپ کے قریب ٹہرائی ہوئی بائیکس سے بوتل کی مدد سے پٹرول کی چوری کررہے ہیں۔ پٹرول کی قیمت 100روپے سے زائد ہونے پر بعض افراد بائیکس کی پٹرول پمپ پر پارکنگ کرتے ہوئے بس کے ذریعہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوتے ہیں جس کا فائدہ اٹھاکرچوروں نے ان بائیکس سے پٹرول کی چوری کی ہیں۔