جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خاتون کی برہنہ نعش دستیاب۔ ریپ کے بعد قتل کا شبہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں نامعلوم خاتون کی برہنہ نعش دستیاب ہوئی۔ کوکا پیٹ سیون ہلز کے قریب سنسان مقام پرتالاب میں خاتون کی مسخ شدہ نعش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی گئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ کسی نے ہاتھ پاوں باندھ کرخاتون کا قتل کردیا، جان سے مارنے سے پہلے ریپ کرنے کا بھی شبہ ہے۔ جس مقام پرنعش پائی گئی اس سے کچھ ہی دوری پرمقتولہ کے کپڑے بھی پائے گئے جسے جلادیا گیا تاکہ اس کی شناخت نہ ہوسکے۔ مقتول خاتون کی عمر25 تا 30 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے، اندازہ ہے کہ قریب 8 یا دس دن پہلے خاتون کا قتل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button