جرائم و حادثات

نظام آباد میں 8لاکھ روپئے مالیتی خشک گانجہ ضبط 

نظام آباد میں 8لاکھ روپئے مالیتی خشک گانجہ ضبط 

6 افراد گرفتار۔ اڈیشنل کمشنر پولیس ڈاکٹر جی ونیت کی پریس کانفرنس 

نظام آباد:11/ ڈسمبر (اُردو لیکس)نظام آباد کے Vٹاؤن کے حدود میں پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران دو آٹوز کو مشتبہ حالت میں روک کر تلاشی لینے پر 44 کیلو خشک گانجہ ضبط کیا۔ اڈیشنل کمشنر اور پولیس ڈاکٹر جی ونیت نے آج Vٹاؤن پولیس اسٹیشن میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میں تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ کہا کہ کل پولیس Vٹاؤن سرکل انسپکٹر نارتھ رورل گروناتھ، شیام سندر سب انسپکٹر اور ان کی ٹیم گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ دو آٹو ز میں 44 کیلو خشک گانجہ برآمد کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا جس کی مالیت 8لاکھ روپئے ہے دو آٹوز،6 سیل فون، پلسر موٹر سیکل کو برآمد کیا گیا اور ساکن نظام آباد عثمان خان، شیخ معز، شیخ سراج،کے راجو(ضلع بھوپلی)، بی سدھاکر کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا۔

 

اڈیشنل کمشنر ونیت نے بتایا کہ مزید پوچھ تاچھ کیلئے عدالت سے دوبارہ پولیس تحویل میں لیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے گانجہ کی غیر مجاز اسمگلنگ کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے اور پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا اس خصوص میں اپنے ماتحت عہدیداروں کو گانجہ پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت دی تھی جس کی وجہ سے پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی لیتے ہوئے گانجہ کو ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے دو افراد پر مقدمات بھی چل رہے ہیں۔

 

پولیس دوبارہ انہیں تحویل میں لیتے ہوئے گانجہ کی غیر مجاز اسمگلنگ کے بارے میں پوچھ تاچھ کرے گی اور تہہ تک پہنچ کر گانجہ کا مکمل طور پر صفایا کیا جائیگا۔ اس موقع پر اے سی پی نظام آباد وینکٹیشور، سرکل انسپکٹر نارتھ رورل گروناتھ، سب انسپکٹر شیام سندرکے علاوہ عملہ بھی موجود تھا۔ اس کیس میں نمایاں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا کی جانب سے توصیف نامہ بھی حوالے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button