زائد سود کا لالچ دے کر کروڑوں روپے بٹورنے والی شاطر خاتون دو دن کے لئے پولیس تحویل میں

حیدرآباد _ تلگو فلم اداکاروں اور کئی بزنس مین کو  زائد سود دینے کا لالچ بتا کر کروڑوں روپے بٹورنے والی شاطر خاتون شلپا چودھری کو حیدرآباد کی ایک مقامی عدالت نے دو دنوں کے لیے پولیس تحویل میں دینے کی ہدایت دی ہے چار دن قبل  شلپا چودھری اور اس کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا عدالت نے شوہر کو ضمانت منظور کردی۔تاہم شلپا چودھری کی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا اور اسے پولیس تحویل میں لینے کی اجازت دی۔پولیس جمعہ اور ہفتہ کو اس سے پوچھ تاچھ کرے گی۔

۔ شاطر شلپا چودھری کی دھوکہ دہی کا شکار ہونے والوں میں فلمی ہیروز کے علاوہ بڑے تاجر، فینانسرس ، رئیل اسٹیٹ تاجروں کے علاوہ وکلاء بھی پائے جاتے ہیں۔ ایک لڑکی کی نارسنگی پولیس میں شکایت اور شلپا چودھری کی گرفتاری کے بعد اس شاطر خاتون کے خلاف شکایتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تقریباً200 کروڑ تک کی دھوکہ دہی کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ زائد شرح سود کا لالچ دے کر شلپا نے کافی بڑی رقم حاصل کی۔ ہیچ تری کی پارٹیوں کا انعقاد کرنا اوران پارٹیوں میں سلیبرٹیز کو راغب کرتے ہوئے ان کی پسند اور مزاج کے لحاظ سے ان کی خاطر داری کرتے ہوئے شلپا اپنی اداؤں سے انہیں جال میں پھانستی تھی۔