جرائم و حادثات

شادی کی خوشی میں دلہے کی ہوائی فائرنگ _ کیس درج _ ویڈیو دیکھیں

شادی کی خوشی میں دلہے کی ہوائی فائرنگ _ کیس درج _ ویڈیو دیکھیں

لکھنو_ 15 دسمبر ( اردو لیکس) اترپردیش کے غازی آباد ضلع میں شادی میں فائرنگ کرنے والے دولہے کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کی شناخت کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق 9 دسمبر کو غازی آباد کے کلکا گیری علاقے کے فارم ھاوز میں ایک شادی ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہوئی، جس میں دلہن کے ساتھ اسٹیج پر کھڑا دولہا ہوا میں فائرنگ کرتے نظر آ رہا ہے ۔ دولہا اور دلہن نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر لگاتار کئی راؤنڈ ہوائی فائرنگ کی۔ اس دوران کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی، جو کچھ ہی دیر میں تیزی سے وائرل ہو گئی۔

 

جس پر گھنٹہ گھر پولیس نے واقعے کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹ لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ جانچ میں پتہ چلا کہ شیوم بھدوریا کی شادی 28 نومبر کو ہوئی تھی۔ یہ فائرنگ اس نے کی۔پولیس  نے ملزم دولہا شیوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے  واقعے کی ویڈیو کئی روز بعد وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button