جرائم و حادثات

حیدرآباد میں برقعہ پوش لڑکی کو ٹکر، حادثہ یا قتل کی کوشش؟۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد کے راجندر نگر چنٹل میٹ حکیم ہلز پر سڑک سے پیدل گزرنے والی نوجوان برقعہ پوش لڑکی کو ایک کار نے ٹکر مار کر ہلاک کرنے کی کوشش کی۔کار سوار شخص نے نوجوان لڑکی کو ٹکر دی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے زخمی ‌لڑکی کو‌جو خون میں لت پت تھی ہاسپٹل پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرہ کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے اور اس کی حالت اب تشویشناک ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس لڑکی کی شناخت ثمیہ بیگم‌کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ حادثہ ہے یا ٹکر دے کر لڑکی کی جان لینے کی کوشش کی گئی پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ فوٹیج کی بنیاد پر کار میں سوار افراد کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button