جرائم و حادثات

عادل آباد میں ملعون وسیم رضوی کے خلاف مجلس نے درج کروائی پولیس میں شکایت

عادل آباد۔18/نومبر _ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد جناب بیریسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی ہدایت پر عادل آباد مجلس اتحاد المسلمین کے ذمہ داران کا ایک وفد نمایندہ کونسلر سید راشد الحق کی قیادت میں ملعون وسیم رضوی کے خلاف ایک تحریری یادداشت ضلع ایس پی عادل آباد ایم راجیش چندرا کو پیش کی۔ اور وسیم رضوی جو ہمارے حضور اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم کی شان میں اہانت ناموس رسالت میں گستاخی پر مشتمل کتاب تحریر کرنے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے کہا کہ رضوی جو ہندی زبان میں کتاب تحریر کی ہے جسمیں جھوٹ نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں اسکو کویی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا۔ لحاظا اسکے خلاف فوراً مقدمہ درج کرتے ہوئے کیفرکردار تک پہچایا جاے۔ ضلع ایس پی نے تیقن دیا کے وہ اعلی عہدیدار ان سے مشاورت کرتے ہوئے کاروائی کرینگے۔اس وفد میں مجلسی نمایندہ کونسلر ظفر احمد اور شکیل احمد، سید پرویز، نعمت، سید ارشد موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button