جرائم و حادثات

حیدرآباد میں جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے والی گینگ بے نقاب

حیدرآباد _ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے بتایا کہ ٹاسک فورس پولیس نے شہر میں جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کیا ہے۔ گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  ان کے پاس سے 500 روپے کے جعلی نوٹ ضبط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 9 لاکھ روپے کے پرانے 500 روپے کے نوٹ بھی ضبط کر لیے گئے۔ سی پی نے بتایا کہ گینگ کا  مرکزی ملزم ، سدی پیٹ کا  سنتوش کمار  کے ساتھ بی ایس ایف کے کانسٹیبل سنکرا سرینواس کو بھی گرفتار کیا گیا۔ بی ایس ایف کانسٹیبل سرینواس جعلی نوٹ پر کمیشن حاصل کرتا تھا ۔  انجنی کمار نے بتایا کہ گروہ سے مجموعی طور پر 26 لاکھ روپے مالیت کے نوٹ ضبط کیے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button