جرائم و حادثات

جوبلی ہلز اجتماعی عصمت ریزی کیس کے چار نابالغ ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد

حیدرآباد _ 22 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کی جووینائل جسٹس بورڈ نے  جوبلی ہلز میں 17 سالہ نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے کیس میں 4 ملزمین کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا ہے ۔

اس کیس میں ملوث 5 نابالغوں کے منجملہ 4 ملزمین کے وکلاء نے جووینائل جسٹس بورڈ سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ۔ تاہم، پولیس کے وکیل نے دلیل دی تھی  کہ نابالغوں کو ضمانت دینے سے گواہوں پر اثر پڑ سکتا ہے کیونکہ کیس زیر تفتیش ہے۔ نابالغوں کے والدین جو کمیونٹی میں اچھے اثر رسوخ رکھتے ہیں ان سے بھی تفتیش میں رکاوٹ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ جس پر  جووینائل جسٹس بورڈ نے پولیس کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ان چاروں کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔جبکہ ایک اور نابالغ کی طرف سے ضمانت کی درخواست 23 جون کو دائر کی جانے والی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button