جرائم و حادثات

عادل آباد میں شان رسول ﷺ میں گستاخی کرنے والے شرپسند ڈونگرے پنٹو کو 14 دنوں تک عدالتی تحویل میں دے دیا گیا

خضر یافعی کی رپورٹ

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں شان رسول ﷺ میں گستاخی کرنے والے شرپسند ڈونگرے پنٹو کو عادل آباد پولیس نے آج دوپہر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔جس پر مجسٹریٹ نے اسے 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا۔ ضلع ایس پی عادل آباد اودے کمار ریڈی نے یہ بات بتائی۔انھوں نے شہر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور سوشل میڈیا پر کسی مذہب کے خلاف توہین آمیز تبصرہ نہ کریں۔ایسے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  عادل آباد شہر میں ایک غیر مسلم نوجوان ڈونگرے پنٹو نے ہفتہ کی رات سوشل میڈیا پر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ۔اس گستاخ نے اپنے سیل فون اسٹاٹس پر گستاخانہ کلمات پوسٹ کرتے ہوئے دل آزاری کی جس پر مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر جمع ہوکر گستاخ رسول کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا .اس دوران عوام اور پولیس کے درمیان ہلکی سی کشیدگی دیکھی گئی تھی مشتعل عوام کو منتشر کرنے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا  تھا تاہم مسلم سیاسی قائدین نے پولیس پر دباؤ بناتے ہوئے خاطی کے خلاف کیس درج رجسٹر کروایا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button