جرائم و حادثات

دھوکہ بازوں کی نئی چال، الکٹریسٹی بل کے نام پرلگایا جارہا ہے چونا۔حیدرآباد میں ایک شخص ساڑھے 8 لاکھ سے محروم

حیدرآباد: اگرکوئی آپ کے فون پریہ پیغام روانہ کرتا ہے کہ جلد سے جلد برقی بل ادا کیجئے ورنہ آپ کا لائٹ کا کنشن کاٹ دیا جائے گا توجلد بازی میں اس نمبرپرکال کرکے دھوکہ بازوں کے جال میں نہ آئیں کیونکہ اسی طرح حیدرآباد میں ایک شخص کوقریب ساڑھے 8 لاکھ روپئے کا چونا لگایا گیا ہے۔

مہدی پٹنم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو نامعلوم فون نمبر سے ایک ٹیکسٹ میسج موصول ہوا، جس میں اسے بتایا گیا کہ اس نے اپنے گھر کا برقی کا بل کلیئر نہیں کیا ہے اور رات تک برقی سربراہی منقطع کردی جائے گی۔اس شخص نے فون نمبر پر کال کیا تو اجنبی نے اپنا تعارف محکمہ برقی کے عہدیدار کے طورپرکروایا اورکہا کہ جلد سے جلد برقی بل ادا کیا جائے اوراس نے ایک ایپ ڈاون لوڈ کرنے کی ہدایت دی، جیسے ہی اجنبی کی باتوں پریقین کرتے ہوئے اس کے بتائے گئے طریقہ پرشکایت کنندہ کی جانب سے عمل کیا گیا اس کے بینک کے کھاتہ سے ساڑھے 8 لاکھ روپئے غائب ہوگئے۔

بعد ازاں دھوکہ دہی کا علم ہونے پروہ شخص سائبرکرائم پولیس سے رجوع ہوا۔پولیس نے عوام کو ’الکٹریسٹی بل فراڈ‘ کا شکار ہونے سے محفوظ رہنے کی خواہش کی ہے، پولیس کے مطابق اب یہ ٹھگ لینے کیلئے یہ نیا طریقہ کاراختیارکیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button