جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع میں ماونوازوں کی جانب سے نصب کردہ بم سے نوجوان زخمی

حیدرآباد _ تلنگانہ کے ضلع کتہ  گوڑم میں ہوئے بم دھماکہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔یہ پریشر بم دھماکہ ضلع کے ایجنسی علاقہ کے لینن نگر میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان جس کی شناخت برہمانائیڈو کے طورپر کی گئی ہے،کا پیرپریشر بم  رکھنے کے بعد شدید زخمی ہوگیا۔سمجھاجاتا ہے کہ اس نے ماونوازوں کی جانب سے لگائے گئے وال پوسٹر کوپڑھنے کے لئے اپنی بائیک کو روکا۔اس پوسٹرکو پڑھنے کے دوران اس کا پیر پریشر بم پر پڑگیا جس کے نتیجہ میں دھماکہ ہوا اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی۔مقامی افراد نے اس زخمی نوجوان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ کر معلومات حاصل کیں اور اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی

متعلقہ خبریں

Back to top button