جرائم و حادثات

تو محبت تو کیا نفرت کے بھی لائق نہیں۔ شوہرکے نام خودکش نوٹ لکھ کرحیدرآباد میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد:شہرکے بالاپورپولیس اسٹیشن کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ متوفیہ کی شناخت 29 سالہ فردوس انصاری ساکن شاہین نگرکے طورپرکی گئی ہے۔ خاتون کی شادی دیڑھ سال قبل محمد سلطان پٹیل سے ہوئی تھی۔ خاتون نے شوہرکے ظلم سے تنگ آکراپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ متوفیہ کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کہ شوہرکی ہراسانی سے تنگ آکرخاتون نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ خاتون نے پھانسی لینے سے قبل ایک خود کش نوٹ چھوڑا اجس میں اس نے لکھا کہ میری پہلی اورآخری غلطی سلطان سے محبت تھی اوراب اس غلطی کی سزا دینا ضروری ہوچکا ہے، خاتون نے لکھا کہ تو محبت تو کیا نفرت کے بھی لائق نہیں ہے، تھوکتی ہوں تجھ پہ سلطان۔

متعلقہ خبریں

Back to top button