جرائم و حادثات

خاتون نے شرابی نوجوان کی پٹائی کردی

حیدرآباد،_ آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں ایک خاتون نے شرابی نوجوان کی پٹائی کردی ۔۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے کرانتی نگر میں ایک شرابی نوجوان دکان پر پہنچا۔کسی بات پر اس کا جھگڑا خاتون دکاندار سے ہوگیا جس کے بعد اس نے خاتون دکاندار کو حالت نشہ میں بُرابھلا کہا اور اس سے جھگڑا کرتے ہوئے بدکلامی کی جس پر یہ خاتون برہم ہوگئی۔ اس خاتون نے شرابی نوجوان کی بدکلامی پر فوری طورپر دکان سے اتر کر اس کی پٹائی کردی۔اس خاتون کے حملہ میں یہ شرابی نیچے گرگیا تاہم اس نے سنبھل کر خاتون پر جوابی حملہ کیا تاہم خاتون نے پے درپے اس پر وار کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button