جرائم و حادثات

نظام آباد میں پی ایف آئی کے تین کارکن گرفتار _ سنگین نوعیت کے دفعات کے تحت مقدمہ درج

نظام آباد _ 6 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کی نظام آباد پولیس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا ( پی ایف آئی) سے وابستہ تین افراد کو گرفتار کرلیا جن پر نوجوانوں کو کراٹے اور دوسری تربیت دینے کا الزام عاٸد کیا گیا ہے گرفتار ہونے والوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے کمشنر پولیس نظام آباد کے آر ناگراجو نے آج میڈیا کے سامنے گرفتار ہونے والے پی ایف آئی کے تین افراد کو پیش کیا۔جن میں

شیخ سعد اللہ ولد شیخ معین الدین عمر 40 سال گنڈارام نظام آباد ، محمد عمران ولد محمد انور عمر 22 سال پانی کا ٹینک ملاپلی نظام آباد اور محمد عبدالمبین ولد منصور عمر 27 سال داروگلی، نظام آباد شامل ہیں

کمشنر پولیس نظام آباد ناگا راجو نے میڈیا کو بتایا کہ یہ تینوں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے انھوں نے اپنی سرگرمیوں کا اعتراف بھی کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button