جرائم و حادثات

دو سالہ لڑکی کا گلا گھونٹ کر خاتون نے دیور کے ساتھ کرلی خودکشی _ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں افسوسناک واقعہ

سنگاریڈی _ 4 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے خودکشی کرلی۔جن میں دو سالہ لڑکی بھی شامل ہے

یہ افسوسناک واقعہ سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو منڈل کے بھنور میں پیش آیا۔  اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مرنے والوں کی شناخت  28 سالہ ریکھا ،27 سالہ باسودیو ( دیور) اور 2 سالہ ریکھا کی  بیٹی کے طور پر کی گئی ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیا  گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ سبھی مدھیہ پردیش کے مہاجر مزدور ہیں۔ تاہم ان کی موت کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ ریکھا اور اس کے دیور باسو دیو نے دو سالہ لڑکی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد ان دونوں نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button