جرائم و حادثات

گھر میں شوہر کی موجودگی میں خاتون نے دو بچوں کے قتل کے بعد لے لی پھانسی _ حیدرآباد میں دل دہلانے والا واقعہ

گھر میں شوہر کی موجودگی میں خاتون نے دو بچوں کے قتل کے بعد لے لی پھانسی _ حیدرآباد میں دل دہلانے والا واقعہ 

حیدرآباد _ حیدرآباد کے راجندر نگر میں دل دہلانے والے واقعہ میں شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے اپنے دو بچوں کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی اور خودکشی سے قبل دیوار پر خودکشی نوٹ لکھ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ بیوی کے اس اقدام کے وقت شوہر مکان ہی میں موجود تھا بعد میں شوہر  گھر سے فرار ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سواتی نامی خاتون نے اپنے دونوں بچوں 4 سالہ شرید اور 5 سالہ تنویک کو بڑی بے رحمی سے پھانسی دیکر ہلاک کردیا اور جب بچوں کی موت کی تصدیق ہوئی تو  خاتون نے پھانسی لے کر خود بھی  خودکشی کرلی۔ سواتی کا شوہر سائی پیشہ سے سافٹ ویر انجینئر ہے۔ دونوں اپنے بچوں کے ساتھ حیدرآباد کے اپرپلی  میں رہتے تھے۔ ان دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے بعد سواتی اپنے بچوں کو لیکر بیڈروم میں چلی گئی اور انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے شوہر کی تلاش شروع کردی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button