تلنگانہ

حیدرآباد میں ڈینگو کے کیسس میں اضافہ

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ڈینگیو کے معاملات میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ شنکر نے بتایا کہ یکم اگست سے اب تک صرف فیور اسپتال میں ہی زائد از80معاملات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے بخار، جسم میں درد،کھانسی جیسی علامات پر فوری ڈاکٹرس سے رجوع ہونے کا مشورہ دیااورکہا کہ ڈینگو ہونے پر جسم میں 20ہزار سے کم پلیٹ لیٹس ہونا تشویش کی بات ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگو کے تعلق سے عوام کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔مکانات میں مچھر کش دواوں کا استعمال کیاجائے۔گھر میں صاف پانی کا استعمال کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ بخار کے تین دن تک کم نہ ہونا، سرمیں درد،جسم میں خارج یہ تمام ڈینگو کی علامات ہیں۔ان علامات پر فوری طورپر ڈاکٹرسے رجوع ہوں اور ڈینگو کا معائنہ کروائیں۔ڈینگو کے متاثرین کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹرس کے مطابق موسمی بخار عام طور پر تین تا چار دن میں کم ہوجاتا ہے لیکن اگر کسی کو تین تا چار دن سے زائد بخار کی شکایت ہوتو مریض کو چاہئے کہ وہ فوری طبی معائنے کروائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button