تلنگانہ

بارات میں ڈی جے پر نوجوانوں کا ڈانس۔آوازوں سے خاتون کی موت

ویمل واڑہ: شادی کی بارات میں ڈی جے کی آوازوں  سے ایک خاتون کو ہارٹ اٹیک ہوا اور اسکی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے راجنا سرسلہ میں پیش آیا۔ تفصیلات میں 58 سالہ خاتون وجیا رشتے داروں کے پاس شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اننت پلی گئی ہوئی تھی۔بارات میں شامل نوجوان اونچی آواز کے ساتھ ڈی جے پر رقص کررہے تھے کہ آوازوں سے خاتون کے سینہ میں درد‌ہونے‌لگا‌اور وہ غش کھا کر گر پڑی‌اور اسکی موت ہوگئی۔ خاتون کی موت کے بعد شادی‌ کےگھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button