تلنگانہ

ضلع ورنگل میں ٹی ایس میسا کی ریجنل کانفرنس _ گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر و دیگر کا خطاب۔

بہت جلد تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسو سی ایشن کے لئے مستقبل عمارت فراہم کرنے کا وعدہ۔  

رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ وگورنمنٹ چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر نے کہاکہ اقلیتی ملازمین کے جو بھی مسائل ہیں ان کی ہر حال میں یکسوئی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ دیگر تنظیموں کے طرح میناریٹی ایمپلائیز کو بھی ایک بلڈنگ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

 

وہ آج تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن (TS.MESA) کے زیر اہتمام ضلع پریشد ورنگل میں منعقدہ عظیم الشان ریجنل کانفرنس پروگرام میں بہ حیثیت مہمان خصوصی مخاطب کیا۔اس پروگرام کی صدارت محمد توفیق الرحمن ریاستی جنرل سکریٹری ٹی ایس میسا نے کی۔

ونئے بھاسکر نے اپنا خطبہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں اقلیتوں کے مسائل کے حل کے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اقلیتوں کے ہمدرد ہیں۔انہوں نے کہاکہ میناریٹیز ایمپلائز کے جو بھی مسائل ہوں وہ ان کے علم میں لائیں۔انہوں نے مسائل کی جہاں تک ہو سکے ممکنہ حل کرنے کے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اقلیتوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے کئی ایک اقدامات کررہی ہے۔بالخصوصی ریاست بھر میں ٹمریس اسکولس اور کالجیس کا جال بچھادیا گیا ہے تاکہ میناریٹی طلباء کو میعاری تعلیم فراہم کرسکیں اور انہیں کسی نہ کسی روزگار سے منسلک کرنے کے بھی حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

 

ونئے بھاسکر نے ضلع پریشد ہال میں اتنے بڑے پیمانے پر میناریٹیز ایمپلائیز ریجنل کانفرنس کے انعقاد پر ذمہ داروں کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ونئے بھاسکر کی گلپوشی و شالپوشی انجام دی گئی.

 

اس موقع پر شیخ لیاقت حسین جائنٹ سکریٹری ٹمریس،جناب ڈاکٹر عبدالحئی ناظم تعلیمات ضلع ہنمکنڈہ،نوید اقبال ریاستی مشیر ٹی ایس میسا،ڈاکٹر راج محمد صدر ایم آر پی ایف نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کرکے مخاطب کیا۔اس پروگرام میں ٹی ایس میسا کے ریاستی ذمہ داران محمد عبدالفاروق ریاستی صدر ٹی ایس میسا،محمد خواجہ مجتہدالدین ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری، مسیح الدین افسر قومی کو آرڈینیٹر ، محمد ریاض خان ریاستی کارگذار صدر، محترمہ زبیدہ،درشن سنگھ رکن میناریٹی کمیشن، ایم اے عزیز،ایم اے فاروق،نھننے صاحب،غوث پاشاہ،منظور احمد،محمد سلیم،محمد رفیق،محمد حمید،یزدانی کے علاوہ اساتذہ اور دیگر محکمہ جات کے ملازمین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام‌کا آغاز حافظ محمد خواجہ مہیمن الدین کی تلاوت کلام‌پاک اور محمد خواجہ مجتہدالدین کی پر سوز نعت شریف سے ہوا۔اس موقع پر ٹی ایس میسا کی جانب سے مختلف اہم شخصیتوں کی گلپوشی و شالپوشی انجام دیگئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button