ایجوکیشن

گریجویشن میں داخلے۔ اب سے کچھ ہی دیرمیں دوست نوٹفیکشن

حیدرآباد: گریجویشن میں داخلہ کےلئے ڈگری آن لائن سرویسس تلنگانہ یعنی دوست کا نوٹفکیشن آج جاری ہونے والا ہے ۔ دوپہر ساڑھے تین بجے ہائر ایجوکیشن کونسل کے دفتر میں دوست نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ اس کے ذریعہ ریاست کے عثمانیہ یونیورسٹی ۔ کاکتیہ یونیورسٹی ۔ تلنگانہ ۔ پالمور ۔ مہاتما گاندھی ۔ شاتا وہانہ یونیورسٹیز کے تحت ڈگری کالجس میں داخلوں کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔ دوست نوٹکفیشن کل ہی جاری کیا جانے والا تھا تاہم انٹر میڈیٹ نتائج کے پیش نظر اسے ایک دن کےلئے ملتوی کیا گیا ہے ۔ بی اے ۔ بی کام ۔ بی ایس سی اور دیگر کورسس میں تقریبا ساڑھے چار لاکھ نشستیں دستیاب ہیں ۔ جنہیں مرحلہ واری طور پر پُر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button