انٹر فرسٹ ایئر میں ناکام طلبہ سے متعلق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا اہم فیصلہ

حیدرآباد_ 6 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات میں فیل ہونے والے تمام طلبہ کو کامیابی کے کم از کم نشانات دے دیئے  ہیں طلبہ اپنے میمو کل جمعہ سے انٹر بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اس سے فیل ہونے والے طلباء کو ری کاونٹنگ اور ری والیویشن کے لیے ادا کی گئی فیس واپس لینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے بورڈ نے کہا کہ ری کاونٹنگ اور ری کاونٹنگ کی درخواست جمعہ کی شام 5 بجے سے 17 جنوری تک منسوخ کی جا سکتی ہے۔ اور اس کے لئے  ادا کی گئی فیس کی رقم  طلبہ  یکم فروری سے اپنے  کالجوں سے واپس لے سکتے ہیں