ایجوکیشن

اقلیتی اقامتی جونیرکالج گرلز نرمل کا انڑمیڈیٹ میں شاندارمظاہرہ

نرمل: اقلیتی اقامتی جونیر کالج گرلز نرمل کی طالبات نے انٹر میڈیٹ امتحانات میں بہترین مظاہرہ کیا اور صد فیصد کامیابی حاصل کی ۔ تعلیمی ادارے کے پرنسپل جناب شوکت حسین خان صاحب اور لکچرس کے زیر نگرانی طالبات نے اعلیٰ سے اعلیٰ نشانات حاصل کرتے ہوئے ٹمریس میں ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا۔
ایم پی سی سال دوم کے نتائج 95 فیصد رہے اور ایم پی سی سال دوم میں حورین فاطمہ نے 1000 / 981 نشانات حاصل کیے۔ بی آئی پی سی سال دوم میں زینب زونیرہ نے 1000/ 981 نشانات حاصل کئے، بی آئی پی سی سال دوم کے نتائج 100 فیصدرہے۔ اس طرح سال اول میں ایم پی سی کے 95 فیصد اور بی آئی پی سی کے91 فیصد نتائج رہے، سال اول میں رمیشا فاطمہ بی آئی پی سی نے 432/440 اور ایم پی سی میں اے مونیکا نے 470 میں سے 459 نشانات حاصل کیے۔ اس پر مسرت موقع پر پرنسپل لکچررس اور آرایل سی سر ، ڈی ایم ڈبلیو اد نے طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button