ایجوکیشن

تلنگانہ ای سیٹ امتحان کے نتائج جاری

حیدرآباد_ انجینئرنگ اور بی فارمیسی کورس کے دوسرے سال میں داخلہ لینے کے لیے  منعقدہ تلنگانہ ای سیٹ کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ ریاستی ہائر ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین پاپی ریڈی نے نتائج جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ 95.16 فیصد طلباء نتائج میں کامیاب ہوئے۔ اس مہینے کی 3 تاریخ کو تقریبا 24،000 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔ ای سیٹ کی کونسلنگ کا عمل رواں ماہ کی 24 تاریخ سے شروع ہوگا۔ سلاٹ بکنگ 24 سے 28 اور امیدواروں کے سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال 26 سے 29 تک ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button