ایجوکیشن

تلنگانہ میں جمعہ کو ٹی ای ٹی امتحان کے نتائج

حیدرآباد ۔ 30 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں اساتذہ کے اہلیتی امتحان ٹی ای ٹی کے نتائج جمعہ کو 11:30 بجے دن جاری کئے جائیں گے  ۔ 12 جون کو ٹیٹ امتحان منعقد ہوا تھا جس کے لئے 3,51,468 امیدواروں نے اندراج کروایا تھا تا ہم پر چہ اول میں 3,18,506 امیدواروں نے شرکت کی۔ پرچہ دوم کے لئے 2,77,900 امیدواروں نے اپنے ناموں کا اندراج کروایا ۔ تھا جس میں 2,51,070 امیدوار شریک ہوئے ۔ اس طرح ٹیٹ امتحان میں طلبہ کی حاضری 90.35 فیصد رہی۔

ایسے امید وار جنہوں نے ٹی ای ٹی امتحان میں شرکت کی ہے وہ  اپنے نتائج اس ویب سائٹ   سے لوڈ کر سکتے ہیں

https://tstet.cgg.gov.in/

متعلقہ خبریں

Back to top button