ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا اعلان

نئی دہلی _ بی سی سی آئی نے آج ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے 15 رکنی ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان کیا ، جو 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والا ہے ۔ ٹیم کی قیادت ویراٹ کوہلی کریں گے اور نائب کپتان روہت شرما ہوں گے۔ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اس ورلڈ کپ کے ذریعے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ کے لیے جھارکھنڈ ڈائنامائٹ کو بطور ٹیم انڈیا مینٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیم انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں : ویرات کوہلی (کپتان) ، روہت شرما (نائب کپتان) ، کے ایل راہل ، سوریا کمار یادو ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر) ، ایشان کشن (وکٹ کیپر) ، ہاردیک پانڈیا ، رویندر ا جڈیجہ ، راہل چاہر ، روی چنتراکن اشون، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی ، بمرا ، بھونیشور کمار ، محمد شمی شامل ہیں