تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں شیر کی موجودگی سے عوام میں خوف

file photo

محبوب آباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے جنگلاتی علاقہ میں شیر کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے۔گذشتہ چند دنوں سے جنگلات کے قریب کے علاقوں میں اس شیر کی اطلاع پر مقامی افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔ دو افراد نے پاکالا تالاب کے قریب شیر کو دیکھا اور بائیک سڑک پر چھوڑ کر فرارہوگئے۔ضلع کے کوتہ گوڑم سادھی ریڈی پلی کے منڈل پریشد رکن کےشوہر لنگنا اور اس کے بھائی رامو نے بتایا کہ انہوں نے رات کے وقت نرسم پیٹ سے کوتہ گوڑم جاتے ہوئے پاکالا تالاب چیک پوسٹ کے قریب ایک شیر دیکھا۔انہوں نے کہاکہ یہ شیر،پاکالاتالاب سے پانی پینے کے بعد سڑک پر آرہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button