ضلع عادل آباد کے ایک اسکول میں بھوت کا خوف

طالبات نے عمارت خالی کردی
اساتذہ نے کہا اسکول میں نہیں ہے بھوت

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے ایک اسکول میں بھوت کے خوف سے اسکول کی عمارت کو خالی کردیاگیا۔ کے مامڈی گوڑہ گریجن بالیکا ہاسٹل میں یہ خوف پایاجاتا ہے۔ان طالبات نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت اسکول میں عجیب وغریب آوازیں آرہی ہیں،اس ہاسٹل میں 329طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ان طالبات نے اپنے والدین اور سرپرستوں کو اس بات کی اطلاع دی جس کے فوری بعد ان کے والدین اس ہاسٹل پہنچ گئے اور ان کو اپنے ساتھ لے گئے۔دوسری طرف عہدیداروں اور اس اسکول کے اساتذہ نے واضح کیا کہ ہاسٹل کی عمارت میں کوئی بھی بھوت نہیں ہے۔