نیشنل

سابق چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے کیا آرایس ایس کے بانی کے آبائی گھراورآرایس ایس دفترکا دورہ

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نےراشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار کی جائے پیدائش کا دورہ کیا۔ وہاں سے وہ آر ایس ایس کے صدر دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور آر ایس ایس کے سابق جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی سے ملاقات کی۔ آر ایس ایس کے بانی کی پیدائش ناگپور میں یکم اپریل 1889 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے 1925 میں آر ایس ایس کا قیام عمل میں لایا تھا اور 21 جون 1940 کو ان کی موت ہوگئی۔ سابق چیف جسٹس کا بھی تعلق ناگپور سے ہے اور وہ چیف جسٹس کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد ناگپورمیں ہی مقیم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button