ڈان اسکول ملک پیٹ میں کل مفت کورونا ویکسین کیمپ

حیدرآباد: ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ، روبرو فائر اسٹیشن میں 26 اگست بروز جمعرات صبح9  بجے کوویڈ۔19 مفت ٹیکہ اندازی کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ کیمپ کا افتتاح مولانا غیاث الدین رشادی صدر صفا  بیت المال انجام‌دیں گے۔ ڈپٹی ڈی ایچ ایم او ڈاکٹر برجیس النساء اور چیرمین ڈان گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس جناب فضل الرحمن خرم نے ٹیچرس، اولیائے طلبہ، اہلیان محلہ اور دیگر سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔ کارپوریٹر چھاؤنی ڈیویژن جناب عبدالسلام شاہد نے اس کیمپ کے انعقاد میں تعاون کیا ہے۔