ڈان ہائی اسکول میں کل ہفتہ کو مفت کورونا ویکسین کیمپ

حیدرآباد: ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ، روبرو فائر اسٹیشن میں 4 ڈسمبر بروزہفتہ یعنی کل صبح 9 بجے کوویڈ۔19 مفت ٹیکہ اندازی کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے جو دوپہر2 بجے تک رہے گا۔ افتتاحی تقریب میں اردواکیڈمی کے سکریٹری ڈاکٹرمحمد غوث، باڈی بلڈرمیرمحتشم علی خان اوربین القوامی شہرت یافتہ قاری نصیرالدین منشاوی شرکت کریں گے۔ چیرمین ڈان گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس جناب فضل الرحمن خرم نے ٹیچرس، اولیائے طلبہ، اہلیان محلہ اور دیگر سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔