جنرل نیوز

اردو پریس کلب نظا م آباد، اُردو صحافیوں اورامت مسلمہ کے اتحاد کی علامت

محمد افضل خان بیورو چیف پرواز ٹی وی اُردو کی اُردو پریس کلب میں شمولیت پر شاندار خیر مقدمی تقریب

نظام آباد: اُردو پریس کلب نظام آباد اُردو صحافیوں اور امت مسلمہ کے اتحاد کی مثال بنتا جارہا ہے۔ اُردو پریس کلب میں تمام اُردو صحافی عنقریب شمولیت اختیار کرتے ہوئے طاقت میں مزید اضافہ کریں گے۔ محمد افضل خان بیورو چیف پرواز ٹی وی اُردو نے آج اُردو پریس کلب نظام آباد میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کرلی۔

ان کی خیر مقدم تقریب میں محمد عبدالعزیز ریاستی صدر مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (ایم پی جے)، طارق انصاری ریاستی سکریٹری ٹی آرایس پارٹی، محمد عبدالقدوس ٹی آرایس پارٹی کارپوریٹر ڈیویژن 58، حافظ محمد لئیق خان صدر ضلع جمعیت العلماء، محمد وجہہ اللہ خان جمعیت اہلحدیث ضلعی ناظم، ایم اے باسط نظام آباد ٹاؤن صدر ایم بی ٹی، فہیم قریشی جمعیت القریش تلنگانہ، اکبر نواز الدین قائد ٹی آرایس سارنگ پور، رفیق قریشی جمعیت القریش ایکشن کمیٹی ضلع صدر، محمد ایوب احمد سینئر قائد پھولانگ، عبید بن حمدان ریاستی سکریٹری اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس، سید ربانی، ثناء اللہ خان قائد ٹی آرایس، عمر اوشو، حافظ حکیم جنرل سکریٹری جمعیت العلماء، شیخ عمران نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور اپنے خطابات میں اُردو پریس کلب کے قیام اور اُردو صحافت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ محمد افضل خان کی بکثرت شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے اُردو پریس کلب نظام آباد میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی گئی۔

محمد افضل خان نے اُردو پریس کلب میں شمولیت کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نظام آباد کے جنرل پریس کلب میں اُردو صحافیوں کی محدود تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے جنرل پریس کلب میں اُردو صحافیوں کو متفقہ طور پر بعض عہدہ دینے کا مطالبہ کیا گیا لیکن جنرل پریس کلب میں اُردو صحافیوں کے مطالبہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے جس کی بناء پر اُردو پریس کلب سے وابستہ ہوتے ہوئے نہ صرف اُردو صحافیو ں بلکہ امت مسلمہ کے مسائل کو اُردو پریس کلب کے ذریعہ اجاگر کرتے ہوئے حکومت اور عہدیداروں کی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔ صدر اُردو پریس کلب محمد خالد خان نے محمد افضل خان کی شالپوشی کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس تقریب میں جنرل سکریٹری محمد ذاکر، خازن محمد امیر الدین، محمد اویس خان، محمد جاوید، محمد غوث، محمد نعیوم، سید تاج، سہیل شیبان، محمد ندیم احمد نائب صدر ہیلپ ویلفیر سوسائٹی کے علاوہ دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button