ہیلت

بارش کا اثر،موسمی امراض کا خطرہ- ڈینگو کے 1184 کیسس درج

حیدرآباد: تلنگانہ صحت عامہ کے ڈائرکٹرسرینواس راو نے عوام کو بارش کے پیش نظرچوکس رہنے اورصحت کے معاملہ میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اس لئے عوام کو صحت سے متعلق احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ صحت عامہ کے ڈائرکٹرنے کہا کہ بارش کی وجہہ سے موسمی امراض سے مقابلہ کی ضرورت ہے۔ بیکٹیریا، وائرس کے ساتھ ساتھ موسمی امراض کا خدشہ ہے اورسانپوں کے نکلنے کا بھی خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ تاحال ریاست میں ڈینگو کے 1184 کیسس درج ہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں 516 اوربقیہ تمام کیسس کریم نگرسمیت دیگراضلاع میں درج کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button