ہیلت

نارائن پیٹ میں ڈائیلاسس سنٹر کا وزیر صحت ہریش راؤ کے ہاتھوں افتتاح

نارائن پیٹ: 06 جون (اردو لیکس) ریاستی وزیر صحت مسٹر ٹی ہریش راؤ نے آج نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ چلڈرنس ہاسپٹل میں ڈائیلاسس سنٹر کا افتتاح کیا فی الحال 5 ڈائیلاسس مشینوں کی تنصیب عمل میں آئی ہے

واضح رہے کہ نارائن پیٹ ضلع میں ایک عرصے دراز سے ضلع ہاسپٹل موجود ہونے کے باوجود ڈائیلاسس سنٹر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے ڈائیلاسس مریضوں کو ہر ہفتے ڈائیلاسس کیلئے محبوب نگر یا حیدرآباد جانا پڑتا تھا۔ اب جبکہ نیا ڈائیلاسس سنٹر روبہ عمل آچکا ہے جس سے عوام کو کافی سہولت میسر ہوگی۔

اس موقع پر ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ’ رکن پارلیمنٹ محبوب نگر منے سرینواس ریڈی’ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی’ رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی’ رکن اسمبلی کوڑنگل پٹنم نریندر ریڈی و محکمہ صحت کے علاوہ سیاسی قائدین و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button