حیدرآباد میں رات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت_شہر میں بڑھتی ہوئی قتل کی وارداتیں۔وزیر داخلہ نے طلب کرلیا پولیس عہدیدار وں کا اجلاس

 حیدراباد:حیدرآباد کے پرانا شہر میں بڑھتی ہوئی قتل کی وارداتوں کے تناظر میں ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج پولیس عہدیداروں کا ایک اعلیٰ سطحی جایزہ اجلاس طلب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو ملک بھر میں محفوظ مقام کے طور پر جانا جاتا ہے۔ان حالات میں حیدرآباد کے پرانے شہر میں بڑھتی قتل کی وارداتیں انتہائی تشویشناک ہیں۔ان وارداتوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت پر وزیر داخلہ نے زور دیا۔ محمد محمود علی نے  پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پرانے شہر کے محلہ جات اور گلی کوچوں میں مسلسل کارڈن اینڈ سرچ مہم چلائی جائے، چیکنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں۔پرانے شہر میں رات بھر کاروبار کرنے والوں کو روکا جائے اور مشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے،قتل کی وارداتوں اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں۔ اس اجلاس میں کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔