جرائم و حادثات

بیوی کی نعش چادرمیں لپیٹ کرتالاب میں پھینک رہا تھا شوہراورپہنچ گئی پولیس

حیدرآباد: بیوی کی نعش کو چادرمیں لپیٹ کرتالاب میں پھینکنے کی کوشش کرنے والے شوہراوراس کے دوست کو مقامی افراد نے پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے حیات نگرمیں پیش آیا۔ سرینونامی شخص کل رات اپنی بیوی لکشمی کی نعش کو دوست کے ہمراہ قریبی تالاب میں پھینک رہا تھا کہ اسے مقامی افراد نے دیکھ لیا اورپولیس کو مطلع کیا۔ شوہرکا کہنا ہے کہ اس کی بیوی خرابی صحت کے باعث فوت ہوگئی اوروہ اس کی نعش کو تالاب میں پھینکنے جارہا تھا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا خاتون کی طبعی موت ہوئی یا پھراسے ماردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button