انٹر نیشنل

ڈاکٹر نے 7 ماہ کے بچہ کو دے دیا کورونا کا ٹیکہ

نئی دہلی:ڈاکٹر نے غلطی سے سات ماہ کے بچے کو کورونا کی ویکسین دے دی۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز جنوبی کوریا میں پیش آیا۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے قریب واقع قصبہ سیونگنم میں ماہر اطفال نے غلطی سے ایک بچے کو میڈورنا ویکسین کے ٹیکے لگا دیے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دراصل یہ ویکسین بچے کی ماں کو دینی تھی۔ ویکسین دینے کے بعد بچہ پانچ دن تک ہاسپٹل میں زیر علاج رہا۔ حکام نے کہا کہ بچے کو صحت سے متعلق کوئی پریشانی نہیں دکھائی دیتی ہے۔

ڈاکٹر کی لاپرواہی کےخلاف بچے کے ماں باپ نے کیس درج کروایا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button