انٹر نیشنل

امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم خاتون فیڈرل جج کے عہدہ کیلئے نامزد

نئی دہلی: امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مسلم بنگلہ دیشی خاتون کو فیڈرل جج کے عہدہ پرنامزد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک بنگلہ دیشی مسلم خاتون کو وفاقی جج کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ انکی انتظامیہ کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس میں کہ وفاقی عدالتوں کو متنوع شکل دینا ہے۔ نصرت جہاں چوہدری نامی یہ خاتون امریکن سول لبرٹیز یونین الینائی کی لیگل ڈائریکٹر ہیں اور انھیں صدر بائیڈن نے امریکہ کے ڈسٹرکٹ کورٹ برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اگرامریکی سینٹ کی جانب سے انکی نامزدگی کو منظوری دی جاتی ہے تو وہ بطور فیڈرل جج فرائض انجام دینے والی پہلی مسلمان خاتون اور بنگلہ دیشی نژاد امریکن خاتون ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button