انٹر نیشنل

افغانستان، طالبان کے حوالے _ صدر اشرف غنی ملک سے فرار

حیدرآباد _ افغانستان میں غیر متوقع طور پر طالبان نے مکمل طور پر ملک پر قبضہ کرلیا ہے جس کے بعد صدر افغانستان اشرف غنی نے استعفی پیش کرتے ہوئے ملک چھوڑ کر چلے گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے طالبان ملک کے کئی علاقوں میں قبضہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے آج اتوار کو دارالحکومت کابل میں بھی طالبان نے مکمل طور پر قبضہ کرلیا۔اس کے ساتھ ہی صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے۔بتایاجاتا ہے کہ اشرف غنی نے طالبان کو حکومت منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک چھوڑ دئے ہیں

بتایا گیا ہے کہ صدارتی محل میں طالبان کو حکومت حوالے کرنے کے سلسلے میں بات چیت شروع ہوگئی ہے۔سیاسی تجربہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے 11 ستمبر تک امریکی فوج کو افغانستان سے واپس طلب کرلینے کے اعلان سے طالبان کی ہمت افزائی ہوئی ہے اور امریکی صدر کے اس اعلان سے افغانستان کی فوج کے حوصلے پست ہوگئے ۔جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طالبان نے  گزشتہ چند دنوں سے ملک کے کئی علاقوں پر قبضہ کرنے شروع کردئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button