انٹر نیشنل

کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ _ 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی !

حیدرآباد_ افغانستان کے دارالحکومت کابل ایرپورٹ کے باہر ایک زبردست دھماکہ ہوا ہے۔جس میں 13 افراد ہلاک ہونے کی بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی اس دھماکہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بم دھماکہ تھا یا خودکش حملہ اس کا فوری علم نہیں ہوا۔تاہم امریکہ کے محکمہ دفاع کو خودکش حملے کا شبہ  ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا  جب ائیرپورٹ سے  عوام کو خالی کیا جارہا تھا  ۔ پینٹاگون حکام نے امریکی صدر جو بائیڈن کو دھماکے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ افغان میڈیا نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

امریکی محکمہ دفاع نے آج صبح ہی خبردار کیا کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر خودکش دھماکے ہو سکتے ہیں۔ برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی انتباہات کی تصدیق کی ہے۔ امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان چھوڑنے کے لیے کابل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے لوگوں کی بڑی تعداد جلد از جلد علاقہ چھوڑ دے۔ یہ واقعہ وارننگ جاری ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر  ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button