Uncategorizedانٹر نیشنل

اردو ادب کے مشہورومعروف ناقد گوپی چند نارنگ کا انتقال

نئی دہلی: اردو ادب کے مشہور و معروف ناقد گوپی چند نارنگ کا امریکہ میں انتقال ہو گیا۔91 سالہ پروفیسر گوپی چند نارنگ کی تقریباً 5 درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور بیشتر اردو زبان میں تحریرکی گئی ہیں۔ گوپی چند نارنگ نے سال 1957ء میں سینٹ اسٹیفینس کالج دہلی میں لیکچرر

کے طورپراپنی خدمات کا آغازکیا اور 1995ء تک دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر کے طور پہ پیشہ تدریس سے وابستہ رہے۔
پروفیسر گوپی چند نارنگ کو عہد حاضر کا صف اول کا اردو نقاد، محقق اور ادیب مانا جاتا ہے۔ گو کہ پروفیسر گوپی چند نارنگ دہلی میں مقیم تھے مگر وہ باقاعدگی سے پاکستان میں اردو ادبی محافل میں شریک ہوتے ہیں جہاں ان کی علمیت کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہیں بھارت میں پدم بھوشن کا خطاب مل چکا ہے وہیں انہیں پاکستان میں متعدد انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

چند ماہ قبل تک وہ بھارت کے سب سے اہم ادبی ادارے ساہتیہ اکیڈمی کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے دنیائے اردو ادب میں شدید غم کی لہردوڑ گئی۔ کئی اہم شخصیتوں نے پروفیسرگوپی چند نارنگ کے انتقال پرگہرے رنج کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button