انٹر نیشنل

توہین رسالت صلعم پر امریکہ کی مذمت

نئی دہلی: امریکہ نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے نازیبا تبصروں کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بی جے پی کے دو عہدیداروں کے قابل اعتراض تبصروں کی مذمت کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ پارٹی نے عوامی طور پر ان تبصروں کی مذمت کی ہے۔‘ انہوں نے کہا ہم اعلیٰ سطح پر انسانی حقوق کے تحفظات بشمول مذہب یا عقیدے کی آزادی سے متعلق مسائل پر حکومت ہند کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کرتے ہیں اور ہم ہندوستان کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button