جرائم و حادثات

دوسرے ضلع میں تبادلہ کردینے پر لیڈی ٹیچر کی خودکشی

نظام آباد: ریاست تلنگانہ میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں تبادلہ کردینے پرایک ٹیچرنے خودکشی کرلی۔ ضلع نظام آباد بھیمگل منڈل کے موضع بابا پورسے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون سرسوتی،راحت نگر کے سرکاری اسکول میں ٹیچرکی حیثیت سے خدمات انجام دیا کرتی تھیں۔ ان کا تبادلہ ضلع کاماریڈی کے ایک تانڈہ میں واقع اسکول میں کردیا گیا۔ انھوں نے آج خودکشی کرلی۔ خاتون کے ارکان خاندان نے بتایا کہ تبادلہ کردینے کی وجہہ سے مایوس ہوکرانھوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی گئی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے نئے زونل سسٹم کے تحت ریاست کے سرکاری ملازمین اور ٹیچرس کے تبادلوں کے لئے جی او 317 جاری کیا ہے، اس جی او کو منسوخ کرنے کا ملازمین اور ٹیچرس تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اب تک چند ملازمین اور ٹیچرس نے دوسرے اضلاع میں تبادلہ کردینے سے مایوس ہو کر خودکشی کرلی جن میں کتہ گوڑم ضلع کے ایک ہیڈ ماسٹر جیتو نائک بھی شامل ہیں جنکا ملگ ضلع کو تبادلہ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button