تلنگانہ

حیدرآباد کی قطب شاہی مسجد کے سروے کے بعد حدود مقرر _ شر پسندی کو روکنے حصار بندی کا فیصلہ

حیدرآباد19 اکتوبر (اردولیکس ) حیدرآباد کے ملکم چیرو میں واقع قطب شاہی مسجد کی اراضی کا مشترکہ سروے کرتے ہوۓ مسجد کے حدود کو مقرر کر دیا گیا۔ محکمہ ریونیو کی جانب سے آرڈی او راجندر نگر چندر کلا، تحصیلدار گنڈی پیٹ راج شیکھر نے محکمہ پولیس کے عہد یداروں کی موجودگی میں وقف بورڈ کی ٹیم کے ہمراہ مشترکہ سروے انجام دیا۔ کئی گھنٹوں تک سروے کے بعد سروے نمبر 82 میں قطب شاہی مسجد ملکم چیروکھ راۓ درگ کی 34 گنٹے اراضی میں سے 32 گنٹے اراضی کے حدود مقرر کر کے اراضی کا پنچ نامہ کرلیا گیا۔ اس کی تفصیلات بھی حوالے کر دی گئیں ۔ ایک دو دن میں 32 گنٹے اراضی کے مالکانہ حقوق سے متعلق تحریری طور پر احکام جاری کر دیئے جائیں گے۔ آج صبح ڈی سی پی

 

سائبر آباد پولیس شلپاویلی نے ریونیو اور وقف بورڈ کی ٹیم کو طلب کرتے ہوۓ اے سی پی سائبر آباد اور انسپکٹر پولیس راۓ درگ کی موجودگی میں مسجد کے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوۓ مشتر کہ سروے شروع کروایا۔ سروے کی تکمیل کے بعد یہ معلوم ہوا کہ تقریبا2 گھنٹے اراضی سڑک کی توسیع میں جا چکی

 

 

 

جناب کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان و رکن ریاستی وقف بورڈ نے صدرنشین وقف بورڈ جناب محمد سیح اللہ خان اور رکن وقف بورڈ جناب ذاکر حسین جاوید ایڈوکیٹ کے ہمراہ مسجد کا دورہ کیا۔اس موقع پر صدرنشین وقف بورڈ نے مسجد کے حدود مقرر کئے جانے پر اس کی مکمل حصار بندی کرنے کے لئے ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے 5لاکھ روپے کی فراہمی کا اعلان کیا ۔ مذکورہ رقم مسجد کمیٹی کے اکاونٹ میں منتقل کر دی جائے گی اور کل سے ہی مسجد کی حصار بندی کے کاموں کا آغاز کرنے کی انہوں نے ہدایت کی ۔مسجد کمیٹی کے صدر جناب محمدامان اللہ خاں چارٹرڈ اکاونٹنٹ اور مقامی عوام نے مسجد قطب شاہی ملکم چیر وراۓ درگ کی اراضی کا تحفظ کر نے اور شر پسندی کو روکنے کے ساتھ امن وامان کی برقراری کے لئے صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر مجلس سے اظہار تشکر کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button