نیشنل

خاتون کو زبردستی kiss کرنے پر ایک سال قید

ممبئی: ممبئی کی ایک عدالت نے زبردستی خاتون کے گال پرچومنے والے شخص کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ دس ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ واقعہ سات سال قبل پیش آیا۔ تھا۔ 26 اگست سال 2015 کو ایک خاتون اپنے دوستوں کے ساتھ لوکل ٹرین میں سی ایس ایم ٹی اسٹیشن پہنچی۔ پلیٹ فارم پراترتے ہی 37 سالہ کرن ہونور نامی شخص نے خاتون کے گال کو زبردستی چوم لیا تھا۔ خاتون کی شکایت پرپولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا تھا، ملزم کا تعلق گوا سے بتایا گیا ہے۔ یہ مقدمہ عدالت میں زیردوراں تھا آج مجرم کو عدالت نے سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button